مالاکنڈ: ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی

مالاکنڈ(رم نیوز)سوات موٹر وے پر تیزرفتار ٹرک الٹ کر کھائی میں جا گرا، حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی موٹروے نورالامین کے مطابق تمام مسافر خانہ بدوش تھے جو سوات کے علاقے بحرین سے سرد علاقوں سے نکل کر گرم علاقوں کی طرف نقل مکانی کر رہے تھے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو بٹ خیلہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔