امریکی صدر کا مودی سرکار پر طنز، پاک بھارت کشیدگی کا دوبارہ تذکرہ

واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دے کر مودی سرکار کے زخم تازہ کر دیئے۔ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے دعویٰ کیا تھا کہ اُنہوں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں، جب پاکستان اور بھارت جوہری جنگ کے دہانے پر تھے، اس دوران سات بھارتی طیارے مار گرائے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نے اب روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ امریکا، چین سے تجارتی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے نکل چکا ہے، جبکہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔