بھارتی پروازوں کی پاکستان آمد و رفت پر ایک ماہ کی مزید پابندی

اسلام آباد(رم نیوز) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے

۔فضائی پابندی کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز کے ملکیتی یا لیز پر لیے گئے طیاروں کے ساتھ ساتھ فوجی پروازوں پر بھی ہوگا۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔پاکستان نے رواں سال اپریل 2025 میں بھارت کے لیے فضائی حدود بند کی تھی، جو تاحال برقرار ہے۔

قبل ازیں، پاک-افغان کشیدگی کے باعث 15 اور 16 اکتوبر کو بھی مخصوص اوقات میں فضائی راستے محدود کیے گئے تھے، تاہم وہ پابندیاں بعد ازاں ختم کر دی گئیں۔