لاہور (رم نیوز)حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرون کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام ہے۔ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب (ای پی اے) کے مطابق موٹروے کے اطراف 112 بھٹوں کی نگرانی کی گئی، جن میں سے 77 سفید دھواں خارج کر رہے تھے، 34 بند اور صرف ایک بھٹے سے کالا دھواں خارج ہو رہا تھا۔
ای پی اے فورس 24 گھنٹے نگرانی کر رہی ہے اور زیرو پالیوشن پالیسی پر بلا امتیاز عملدرآمد جاری ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر موٹروے کے قریب کسی بھٹے سے کالا دھواں نکلتا دیکھیں تو فوری طور پر ہیلپ لائن 1373 پر اطلاع دیں۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھٹہ مالکان اور ای پی اے ٹیم کو کامیاب حکمت عملی پر شاباش دی اور کہا کہ یہی جذبہ ماحولیاتی تحفظ کو ممکن بنائے گا۔