کراچی میں موسم نومبر سے خنک ہونے کا امکان، فی الحال گرمی برقرار رہے گی

کراچی (رم نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و خشک رہے گا، جبکہ سمندری ہوائیں متاثر یا غیر فعال رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق دن کے وقت بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں اور شام میں مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت موسم کی منتقلی کا مرحلہ جاری ہے، اور نومبر کے اوائل یا وسط سے موسم بتدریج خنک ہونا شروع ہو جائے گا۔واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ بھی نسبتاً گرم تصور کیا جاتا ہے، جس میں دن کا درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ رات کا درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری کے درمیان رہتا ہے۔