کراچی(رم نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید 1900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 42 ہزار 8 روپے پر پہنچ گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 1629 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 19 ڈالر اضافے سے 4217 ڈالر تک جا پہنچا۔تاہم مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت مستحکم رہی، فی تولہ چاندی 5,337 روپے اور 10 گرام 4,575 روپے پر برقرار رہی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 52.50 ڈالر پر مستحکم رہی۔