راولپنڈی (رم نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کیں۔ شمالی وزیرستان کے سپن وارم علاقے میں 18، جنوبی وزیرستان میں 8 اور بنوں میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔ تمام دہشتگرد "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھتے تھے اور بھارتی حمایت یافتہ تھے۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 34 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
