مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 50 خوارج ہلاک

مہمند(رم نیوز)پاک فوج نے ضلع مہمند میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد افغانستان سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی ہوئے جبکہ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔