دوحہ(رم نیوز)پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان اہم مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔ طالبان وفد کی قیادت افغان وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی و انٹیلی جنس حکام شرکت کریں گے۔
مذاکرات قطر کی ثالثی میں ہو رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی ختم کی جا سکے۔ اس وقت پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم سرکاری ذرائع نے ان کی تصدیق کی ہے۔ عارضی جنگ بندی کا وقت آج شام چھ بجے ختم ہو رہا ہے۔