پاک افغان کشیدگی اور سیلابی صورتحال: وزیراعظم کا اعلیٰ سطح اجلاس آج، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (رم نیوز)افغان سرحد پر طالبان کی جارحیت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور افغان مہاجرین کی واپسی پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شریک ہوں گے۔مزید برآں، وزیراعظم نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بھی علیحدہ اجلاس طلب کیا ہے، جس میں نقصانات، متاثرین کی بحالی اور گندم پالیسی پر گفتگو کی جائے گی۔