شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، سیاسی اختلافات پر بات چیت

اسلام آباد (رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جس میں حالیہ سیاسی اختلافات اور ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مذاکراتی وفود بھی شریک تھے۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے سامنے پارٹی تحفظات رکھے، جبکہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو اہم اتحادی قرار دیتے ہوئے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کا اظہار کیا۔ پیپلزپارٹی وفد نے غزہ امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔