راولپنڈی(رم نیوز)میرعلی میں خوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیاگیا، چار خوارجی جہنم واصل ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق تین مزیدخارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی لیکن بروقت کارروائی کی وجہ سے خارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل ہوگئے۔خوارج نے بارود ی گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی۔ ذرائع کے مطابق حملے میں سکیورٹی فورسز کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دوروز میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ88 خوارج جہنم واصل ہوچکے ہیں۔