آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے، امن ہماری ترجیح ہے: اسد قیصر

اسلام آباد(رم نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی اولین ترجیح امن و امان کا قیام ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام ریاستی اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ جنگ بندی ایک خوش آئند پیش رفت ہے، اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔