اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شریک ہوئے۔ تاہم، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ واحد ایجنڈا افغان مہاجرین کی واپسی تھا، جس پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ادھر وزیراعظم نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور گندم پالیسی پر بھی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔