سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی (رم نیوز)سونے کی قیمت میں ایک دن کے دوران 14,100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔10 گرام سونا 12,089 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کا ہوگیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 141 ڈالر اضافے سے 4,358 ڈالر کا ہو گیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 167 روپے اضافے کے بعد 5,504 روپے ہو گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 1.67 ڈالر بڑھ کر 54.17 ڈالر تک پہنچ گئی۔