پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمان خصوصی

ایبٹ آباد(رم نیوز)پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 152ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ پریڈ میں 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 26ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس نے شرکت کی۔تقریب میں عراق، یمن، فلسطین، مالدیپ، مالی، سری لنکا اور نائیجیریا سمیت دوست ممالک کے 40 غیر ملکی کیڈٹس بھی شامل تھے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بابر کمپنی کو قائداعظم ایوارڈ سے نوازا۔پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران، غیر ملکی سفارتکار اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔