واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کرانا چاہتے ہیں اور یہ کام ان کے لیے "بہت آسان" ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کا مقصد نوبل انعام نہیں بلکہ زندگیاں بچانا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پہلے بھی متعدد جنگیں روک چکے ہیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کروانے میں مدد کی، جس سے "لاکھوں زندگیاں" بچیں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے "آٹھ جنگیں" روکی ہیں اور بقیہ امریکی صدور اتنی جنگیں روکنے میں ناکام رہے۔