آزاد کشمیر: مزید 3 وزراء مستعفی، تعداد 4 ہو گئی

مظفرآباد(رم نیوز) آزاد جموں و کشمیر کی اتحادی حکومت میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا۔ وزیر اطلاعات محمد مظہر سعید کے بعد مزید تین وزراء ، وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر خوراک اکبر ابراہیم، اور وزیر سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر نے استعفیٰ دے دیا، یوں مستعفی وزراء کی تعداد 4 ہو گئی۔

عبدالماجد خان اور اکبر ابراہیم نے پریس کانفرنس میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم انوارالحق کے ساتھ مزید کام ممکن نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی معاملات جان بوجھ کر خراب کیے گئے اور مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے جیسے اقدامات سے نظام مفلوج کیا جا رہا ہے۔مستعفی وزراء کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ جیسے منصوبے بجٹ میں شامل ہونے کے باوجود عملاً نظر انداز کیے گئے، جبکہ عوامی مطالبات کو دانستہ تاخیر کا شکار بنایا گیا۔