ایبٹ آباد(رم نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ دشمن کو ایک انچ بھی سرزمین نہیں دیں گے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ آپریشن "معرکۂ حق / بنیان مرصوص" میں پاکستان نے دشمن کے رافیل طیارے مار گرائے، ایس-400 سسٹمز سمیت متعدد بیسز کو نشانہ بنایا، اور ملٹی ڈومین وارفیئر میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
فیلڈ مارشل نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ اُس نے الزام تراشی اور جھوٹے شواہد کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، جبکہ پاکستان نے نہ صرف عسکری محاذ پر کامیابی حاصل کی بلکہ عالمی وقار بھی بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام، غازیوں، شہداء، سپاہیوں، علما، سائنسدانوں، میڈیا، اور تعلیمی شعبے کے کردار کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ہر میدان میں ملک کا ساتھ دیا۔
انہوں نے بنگلہ دیش، عراق، یمن، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے کیڈٹس کو تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔