کراچی(رم نیوز) شہر قائد میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا، دو مختلف حادثات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔لیاقت آباد 10 میں ایک ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکر سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا، جس پر مشتعل شہریوں نے ٹرک کو آگ لگا دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق شخص کی لاش ہسپتال منتقل کر دی۔ماڈل کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے لیا ہے۔