لاہور(رم نیوز)محکمۂ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسمِ سرما کے لیے سرکاری و نجی سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کی تجویز تیار کر کے منظوری کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ اوقاتِ کار کے تحت سکول صبح 8 بج کر 30 منٹ پر کھلیں گے اور دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر چھٹی دی جائے گی۔محکمۂ تعلیم کے حکام کے مطابق ہفتہ وار تعطیل (ہفتہ کا دن) برقرار رکھی گئی ہے، جب کہ حتمی منظوری کے بعد ان اوقات کا اطلاق 20 اکتوبر 2025 سے متوقع ہے۔
پنجاب: موسمِ سرما کے لیے سکولوں کے نئے اوقاتِ کار تجویز، سمری وزیرِ اعلیٰ کو ارسال
