سوات (رم نیوز)سوات اور اس کے گردونواح میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔
پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، جو ماضی میں بھی اس نوعیت کی زلزلہ خیز سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔