کراچی(رم نیوز) کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے، طبی ماہرین کے مطابق صورتحال وبا کی شکل اختیار کرچکی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال صوبے میں ڈینگی کے 819 کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم مختلف اسپتالوں اور لیبارٹریوں کے اعداد و شمار کے مطابق اصل تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں 4 اور کراچی میں 2 اموات کی اطلاع ہے، جب کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے سرکاری اعداد و شمار پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ زمینی حقائق کی درست عکاسی نہیں کرتے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں اور گلیوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور بخار یا جسم درد کی صورت میں فوری معائنہ کرائیں۔