لاہور (رم نیوز)امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، کیس کی تفتیش کی فائل باقاعدہ طور پر سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی۔
بالاج قتل کیس کی مکمل تفتیش اب سی سی ڈی کے سپرد کر دی گئی ہے۔ کیس کے مرکزی ملزم مظفر شاہ موقع پر فائرنگ کے دوران ہلاک ہو گیا تھا، جبکہ مبینہ پولیس مقابلے میں طیفی بٹ بھی مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اپنی رپورٹ میں طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دیا ہے، تاہم گوگی بٹ اب بھی پولیس کو مطلوب ہے۔