پشاور(رم نیوز)خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اپنی تاریخ کا پہلا سنائپر اسکواڈ قائم کر دیا۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ سکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا، جسے جدید اسلحے، تھرمل ڈیوائسز اور خصوصی تربیت سے لیس کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر سنائپر سکواڈ کو جنوبی اضلاع اور سرحدی علاقوں میں تعینات کیا جائے گا تاکہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔