اسرائیل کے 120 فضائی حملے، 97 فلسطینی شہید، جنگ بندی دوبارہ نافذ

غزہ (رم نیوز)اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر 120 فضائی حملے کیے، جن میں 97 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں سے 45 افراد صرف تازہ حملوں میں جان کی بازی ہار گئے۔ اسرائیلی فوج نے حملوں کا جواز حماس کی کارروائیاں بتایا، تاہم حماس نے الزامات مسترد کر دیے۔

حملوں کے بعد اسرائیل نے دوبارہ جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ ادھر حماس کا اعلیٰ سطحی وفد قاہرہ میں مصری حکام سے سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد پر بات چیت کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کو برقرار قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حملوں کی قانونی حیثیت پر رائے دینے سے گریز کیا۔ امریکی مشیر جیرڈ کشنر، ایلچی اسٹیو وٹکوف اور نائب صدر جے ڈی وینس اسرائیل پہنچ رہے ہیں تاکہ جنگ بندی فریم ورک کو آگے بڑھایا جا سکے۔