سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 165,348 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 638 پوائنٹس کمی کے بعد 163,806 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔