کوئٹہ (رم نیوز)پاک افغان طورخم بارڈر کشیدگی کے باعث نویں روز بھی بند ہے، جس سے دو طرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔ بارڈر کی بندش سے سرحدی علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
تاجر اور ٹرانسپورٹرز نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کشیدگی کو جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے تاکہ تجارت بحال ہو سکے اور تجارتی سامان کی بربادی سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر پر جاری کشیدگی کسی ملک کے مفاد میں نہیں اور اس کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔