بارکھان(رم نیوز)بارکھان اور اس کے گردونواح میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز رکھنی سے 39 کلومیٹر شمال مشرق میں، 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔زلزلے کے جھٹکے رکھنی، ڈھاڈر، بارکھان سمیت دیگر قریبی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو محتاط رہنے اور ممکنہ جھٹکوں سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ معمولی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
بارکھان، رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ
