واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے تیل کی خریداری بند نہ کی تو اس پر بھاری تجارتی ٹیرف برقرار رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی تھی، اب بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے چین اور کولمبیا پر بھی تجارتی پالیسیوں میں ممکنہ تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے۔