اسلام آباد (رم نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق این اے-96، 104، 143 اور پی پی-98، 203 میں پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔ امیدواروں کی نظرِثانی شدہ فہرست 1 نومبر کو شائع کی جائے گی، جب کہ انتخابی نشانات 4 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری
