سوات میں رات گئے زلزلہ، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

سوات(رم نیوز)سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 183 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔