جنگ بندی ٹوٹی تو حماس صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی:امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسرائیل کو دوبارہ غزہ میں داخل ہونے اور حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے حماس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور امید ہے کہ وہ اس کی پاسداری کرے گی، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو سخت کارروائی ناگزیر ہوگی۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج صرف دو منٹ میں غزہ میں داخل ہو کر حماس کو مٹا سکتی ہے، تاہم فی الحال ان کی ترجیح جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے تاحال 28 میں سے زیادہ تر یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہیں کیں، جو معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔