علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علی امین گنڈا پور پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔کیس کی اگلی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔