اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔اسلام آباد میں پی سی بی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شاہین جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی قیادت کریں گے، جو 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد میں ہوں گے۔
25 سالہ شاہین نے اب تک 66 ون ڈے، 92 ٹی20 اور 32 ٹیسٹ میچز کھیل کر 249 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ یہ ان کا قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی میں پہلا بڑا موقع ہوگا۔قبل ازیں محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان تھے، لیکن ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ سے کپتانی تبدیل کی گئی۔