اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف جاری انکوائری کی تفصیلی رپورٹ آئندہ ہفتے تک طلب کر لی۔جسٹس انعام امین منہاس نے ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام کو ہدایت دی کہ جاری انکوائری کی مکمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔