راولپنڈی(رم نیوز)پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ شان مسعود 87، سعود شکیل 66 اور عبداللہ شفیق 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ سلمان آغا نے 45 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ سمن ہرمر نے 2 اور ربادا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے میچ کے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان پہلے ٹیسٹ میں 93 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر چکا ہے۔