واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوالی کی تقریب سے خطاب میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون پر خبردار کیا ہے کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں، اور جنگ کی صورت میں خطے کے لیے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مودی سے گفتگو میں تجارت سمیت کئی اہم امور پر بات چیت ہوئی، اور ان کی کوشش ہے کہ مسائل کا حل سفارتی اور تجارتی راستے سے نکالا جائے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک وہ آٹھ جنگیں رکوا چکے ہیں، جن میں پاک-بھارت کشیدگی بھی شامل ہے۔ ان کے بقول، ماضی میں ہونے والی جھڑپوں میں سات طیارے گرائے گئے تھے، لیکن انہوں نے جنگ کو بڑھنے سے روکا۔