لاہور میں فضائی معیار قدرے بہتر، پنجاب حکومت کا سموگ کنٹرول آپریشن جاری

لاہور(رم نیوز)پنجاب حکومت کے انسدادِ سموگ اقدامات اور ہواؤں کی تبدیلی کے باعث آج لاہور میں ہوا کا معیار نسبتاً بہتر رہنے کا امکان ہے۔ اے کیو آئی 220 سے 240 کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔بھارت میں دیوالی اور پرالی جلانے سے پیدا ہونے والی سموگ پنجاب میں داخل ہوئی، تاہم حکومتی کارروائیوں سے صورتحال بہتر ہوئی۔ دوپہر میں فضائی معیار معتدل جبکہ صبح اور شام کے وقت دوبارہ خرابی کا خدشہ ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق اسپرے، اینٹی سموگ گنز اور ٹریفک کنٹرول جیسے اقدامات جاری ہیں۔ عوام کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔