وزیر داخلہ کی سنی تحریک سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی پر زور

کراچی (رم نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ملاقات میں سندھ کے وزراء شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔ علما کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تشدد اور شر انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں، سب کو قانون کے دائرے میں رہ کر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔چیئرمین سنی تحریک نے مذہبی ہم آہنگی کے لیے حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔