لاہور: ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق، آئی جی اور وزیراعلیٰ کا نوٹس

لاہور (رم نیوز)لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 21 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد یوسف جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان مزنگ کا رہائشی اور میڈیکل ریپ تھا۔پولیس کے مطابق محمد یوسف کی گردن پر ڈور پھر گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی گھر کا بڑا بیٹا تھا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے لواحقین سے تعزیت اور غیر قانونی پتنگ بازی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔