اسلام آباد(رم نیوز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ پاکستانی عوام کو پیسہ بینکوں میں رکھنے کے بجائے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، جیسا کہ بھارت میں برسوں سے ہو رہا ہے۔
یہ ریمارکس سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیے گئے، جہاں اسٹاک مارکیٹ کمپنی کے وکیل مرزا محمود احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا شعبہ جنرل ٹیکس دے رہا ہے اور سپر ٹیکس کے دائرے میں نہیں آتا۔عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔