علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (رم نیوز)انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری چوتھی بار جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے اور سٹی پولیس آفیسر کو وارنٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ضامن محمد شریف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے علیمہ خان کے روپوش ہونے سے متعلق رپورٹ پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بوگس قرار دیا اور ایس پی راول و ڈی ایس پی وارث خان کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عدالت نے چار گاڑیوں کے 85 لاکھ روپے مالیت کے شورٹی بانڈز بھی ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔