راولپنڈی ٹیسٹ: آصف آفریدی کا ڈیبیو پر کمال، جنوبی افریقہ 235 پر 8 آؤٹ

راولپنڈی(رم نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی 333 رنز کی پہلی اننگز کے جواب میں جنوبی افریقہ 235 رنز پر 8 وکٹیں گنوا چکا ہے۔ 38 سالہ ڈیبیوٹنٹ آصف آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔کھیل کے تیسرے روز آصف نے دن کے آغاز میں کائل ویرینے کو آؤٹ کر کے وکٹوں کا سلسلہ شروع کیا، اور پھر ٹرسٹن اسٹبز (76)، سمن ہرمر، ٹونی ڈی زورزی (55) اور ڈیوالڈ بریوس کو بھی پویلین بھیجا۔

دیگر بولرز میں نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے، شان مسعود 87، سعود شکیل 66 اور سلمان علی آغا 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔