اسلام آباد (رم نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کی فراہم کردہ بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ گاڑیاں بلوچستان بھجوانے کا حکم دے دیا۔محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اب یہ گاڑیاں بلوچستان کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو دی جائیں گی تاکہ انسداد دہشتگردی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
یہ ردعمل وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے اضافی سیکیورٹی سازوسامان کی ضرورت پر زور دیا تھا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گاڑیوں کو "ناقابل استعمال" قرار دیتے ہوئے واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔