کراچی (رم نیوز)کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کاروباری دن منفی زون سے آغاز ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 98 پوائنٹس کمی کے بعد 166,454.50 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، جبکہ گزشتہ روز آغاز میں 500 پوائنٹس کی تیزی کے بعد ٹریڈنگ کے دوران اچانک گراوٹ آئی تھی اور انڈیکس 793 پوائنٹس کمی سے 166,553 پر بند ہوا تھا۔