واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، تاکہ صدر پیوٹن کو جنگ بندی پر آمادہ کیا جا سکے۔ اوول آفس میں نیٹو سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے ہمراہ گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن دور میں شروع ہوئی جسے وہ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ یوکرین کو روس پر امریکی میزائل حملوں کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نیٹو سیکرٹری جنرل نے بھی کہا کہ روس پر نئی پابندیوں کا مقصد پیوٹن پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔