پنڈی ٹیسٹ میں بیٹرز بھی ناکام، پاکستان 138 پر آؤٹ، جنوبی افریقہ کو 68 رنز کا ہدف

راولپنڈی(رم نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوگئی اور قومی ٹیم دوسری اننگز میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ پر صرف 68 رنز کی برتری حاصل کی ہے۔

بابر اعظم 50، محمد رضوان 18، سلمان علی آغا 28 اور سعود شکیل 11 رنز بنا سکے، جبکہ پانچ بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ اس سے قبل پاکستان نے 71 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کی تھی، مگر ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 404 رنز بنا کر پاکستان پر برتری حاصل کی تھی، اور اب مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے صرف 68 رنز درکار ہیں۔