اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے 3 سالہ رعایتی بجلی پیکیج کا اعلان کر دیا۔ پیکیج کے تحت نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی نرخوں پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بہتر پالیسیوں سے معاشی استحکام حاصل ہوا ہے، تاہم مزید محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے پیکیج کے دوران صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ صنعت و زراعت کی ترقی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔