بیجنگ (رم نیوز)امریکہ اور چین کے درمیان نئے تجارتی مذاکرات کا سلسلہ آج سے ملائیشیا میں شروع ہو گیا ہے۔چین کی وزارتِ تجارت کے مطابق چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ 4 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ امریکا کے ساتھ اقتصادی و تجارتی مشاورت کی قیادت کریں گے۔ یہ مذاکرات 24 سے 27 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
وزارتِ تجارت کے ترجمان کے مطابق مذاکرات میں دونوں فریقین باہمی اقتصادی تعلقات، تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری سے متعلق اہم امور پر گفتگو کریں گے۔واضح رہے کہ یہ مذاکرات رواں سال چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں طے پانے والے اتفاقِ رائے کے تسلسل میں منعقد کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور تجارتی کشیدگی میں کمی لانا ہے۔